آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ‘ پاکستان تیسرے نمبر پر براجمان

Published on May 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

22
لاہور (یوا ین پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان ایک نمبر ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان جبکہ بھارت کی دوسری پوزیشن ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی۔ مصباح الیون کی ایک درجہ ترقی‘ پاکستان بغیر کوئی میچ کھیلے چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔پاکستان نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ کرکٹ کے سب سے سینئر فارمیٹ میں آسٹریلیا کی حکمرانی قائم ہے جبکہ بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کی پانچویں پوزیشن ہے۔ساوتھ افریقا چھٹے نمبر پر موجود جبکہ سری لنکا فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کو آٹھواں‘ بنگلا دیش کو نواں اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو دسواں نمبرمل سکا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme