آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

Published on May 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

03
اسلام آباد(یو این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ تحریک طالبان اور دوسری ذیلی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مذکورہ دہشت گرد ملک بھر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث تھے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 11 بڑے دہشت گردوں کی سزائے موت کے پروانے پر دستخط کر دیے ہیں۔ مذکورہ دہشت گرد ملک بھر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دوسری ذیلی جماعتوں سے تھا اور یہ دہشت گرد مسلح افواج پر حملوں، شہریوں کے اغوا، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق موت کی سزا پانے والے دہشت گردوں میں محمد عمر ولد دلیل خان، حمید اللہ ولد محمد غازی، رحمت اللہ ولد عمر دین، محمد نبی ولد دلاور شاہ‘ مولوی دلبر ولد کاشغر، رضوان اللہ ولد تاج میر خان، گل رحمان ولد زرین، محمد ابراہیم ولد مسکین، سردار علی ولد محمد اکرم خان، شیر محمد خان ولد احمد خان اور محمد جواد والد محمد موسی شامل ہیں۔۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes