ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے اے ڈی سی رانا سلیم احمد

Published on May 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

vv
وہاڑی(یواین پی)اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ موسمیاتی اور ارضیاتی تبدیلیوں سے قدرتی آفات کے امکانات بڑھ چکے ہیں ہمیں ایسے ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے یہ بات انہوں نے ضلعی کمیٹی برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے سی احمر کیفی ،ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محسن علی ،ایکسیئین انہار ٹھینگی، ڈاکٹر احمد فراز،ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم احمد ،ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی، ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے محکمہ صحت اور ٹی ایم ایز چوہوں کی افزائش روکنے اور چوہوں کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کریں اور حفاظتی تدابیرسے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے محکمہ صحت چوہوں کے کاٹے کے علاج کے لیے بھی مناسب اقدامات کرے انہوں نے ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ بارشوں کا موسم شروع ہونے سے قبل سیوریج سسٹم کی صفائی کو یقینی بنائیں اور اس دوران عملہ کی جانوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدمات کریں اور اس حوالہ سے سرٹیفیکیٹ دیں انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار سیلابی بندوں کا جائزہ لے کر ان کی دیکھ بھال اور مرمت فوری کریں سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم سے کم رکھنے کے لیے ممکنہ متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر کے مکینوں اور لائیوسٹاک کی موجودگی بارے مکمل معلومات حاصل کی جائیں سیلاب کے دوران امدای کاموں کے لیے کے درکار مشینری کو آپریشنل رکھا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes