کوئٹہ میں پولیو مہم 16 مئی سے 19 مئی تک جاری رہے گی

Published on May 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 701)      No Comments

04
کوئٹہ(یو این پی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خلجی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیو مہم 16 مئی سے 19 مئی تک جاری رہے گی اور پولیو کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فونک بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں سے کوئٹہ شہر میں پولیو کا اب تک کوئی کیس رونما نہیں ہوا اور پولیو مہم کا سلسلہ 16 مئی سے 19 مئی تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کو پولیو مہم سے پاک کر کے دم لیں گے کیونکہ پولیو جیسے موذی بیماری سے چھٹکارا دلانا ہمارے فریضہ میں شامل ہے انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں تجاوزات کا خاتمہ کر نے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور کوئٹہ کے عوام اور تاجر برادری سے بھی اپیل کر تے ہیں کہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题