راولپنڈی(یوا ین پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرمی کی جسمانی و حربی مقابلوں کی تقریب میں شرکت کی اور شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی آنے کے باوجود جوانوں کی بنیادی تربیت اہمیت رکھتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں ہونیوالی پانچویں پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو سراہا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ جدید جنگی ٹیکنالوجی کے باوجود بھی نوجوان سپاہیوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اپریل سے لاہور کے ایوب سٹیڈیم میں شروع ہونیوالے پاک فوج کے جسمانی حربی اہلیت اور کارکردگی کے مقابلے 6 مئی تک جاری رہے۔ جسمانی مقابلوں میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی جب کہ کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں ملک بھر سے 275 فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔ پاکستان آرمی کی جسمانی و حربی مقابلوں کی تقریب ہوئی جس میں 275 اہلکاروں نے حصہ لیا، پروگرام جدید سائنسی اصولوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی تقریب میں شریک ہوئے اور شرکاء کی تربیت کے معیار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی آنے کے باوجود سپاہی کی بنیادی تربیت اہمیت رکھتی ہے جبکہ سپاہی کی جسمانی تربیت بھی اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے۔ آرمی چیف نے شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔