کوئٹہ(یوا ین پی)بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے بڑا خزانہ مل گیا۔تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے بہت بڑا خزانہ مل گیا ۔نیب کی کارروائی میں مشتاق رئیسانی کے گھر سے کالے دھن سے کمائے نوٹوں سے بھر ے بکس برآمد کر لئے گئے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق سونے کے زیورات ، پرائزبانڈز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری فنانس مشتاق رئیسانی پر ایک ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔