کراچی(یو این پی )وینا ملک معروف سماجی رہنماء عبد الستار ایدھی کی عیادت کے لئے ایدھی سینٹر پہنچ گئیں، وینا ملک نے فاؤنڈیشن کا حصہ بننے کی خواہش بھی ظاہر کر دی۔ وینا ملک معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کی. مداح ہیں، اسی لئے تو اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ عبد الستار ایدھی کی طبعیت دریافت کرنے میٹھادر کراچی میں قائم ایدھی سینٹر پہنچ گئیں۔ وینا ملک اور انکے شوہر نے ایدھی صاحب کی عیادت کی اور انسانیت کے لئے انکی خدمات کو بھی خوب سراہا۔ وینا ملک نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ بھی ایدھی فاؤنڈیشن کا حصہ بنیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا سے بالکل قطع تعلق نہیں، ابھی بھی ان کو اداکاری کی پیشکشیں آتی ہیں لیکن اب وہ صرف ان ہی فلمز میں کام کریں گی جن میں انسانیت کے لئے کوئی پیغام ہو گا۔وینا ملک اور انکے شوہر نے وہاں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی۔ بچوں نے انہیں نظمیں بھی سنائیں اور رقص بھی کر کے دکھایا۔