کابل… یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی تین سال بعد افغانستان سے بازیا ب کرالیا گیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ علی کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کرایا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کہ علی حیدر کی بازیابی سے متعلق افغان سفیر نے ٹیلی فون کر کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو خبر دی ہے۔علی گیلانی اس وقت افغان حکام کے پاس خیریت سے موجود ہیں۔افغان حکام نے سب سے پہلے اپنے اسلام آباد میں سفیر حضرت عمل کواطلاع دی جس کے بعد انہوں نے سابق وزیراعظم کو اس کی اطلاع فراہم کی۔
علی کی بازیابی اور محفوظ ہاتھوں میں منتقلی کے بعد ان کی بازیابی کی خبر جاری کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق علی کی طبیعت ناساز ہے۔خیال رہے کہ علی گیلانی کو تین سال 9مئی 2013کو عام انتخابات سے دوروز پہلے الیکشن کے سلسلہ میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔وہ ایم پی اے کے امیدوا ر تھے۔