باغ (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی آج باغ میں سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی ۔ اس حوالے سے پارٹی کارکنوں نے جلسے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ پارٹی کارکنوں کی جانب سے بھرپور مطالبے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے سے خطاب کریں گے ۔