اسلام آباد(یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنے ساتھ پاکستانی کوچ رکھنے بارے پی سی بی کو آگاہ کر دیا۔ اس حوالے سے اکرم اور مشتاق کے ناموں پر غورکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ملنے پر مکی آرتھر کی جانب سے پہلی باضابطہ فون پر ہونے والی مشاورتی گفتگو میں پی سی بی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ ایک پاکستانی کوچ بھی رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ٹیم کے ساتھ مکی آرتھر، گرانٹ فلاور، گرانٹ لڈن بھی غیرملکی ہے اس لئے ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی کوچ کا اضافہ کیا جائے۔ قومی ٹیم کے ساتھ باولنگ کوچ کی سیٹ خالی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق باولنگ کوچ محمد اکرم اور مشتاق احمد کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک کو باولنگ کوچ کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔