اسلام آباد(یو این پی)سابق صدر آصف زرداری نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر گیلانی خاندان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کیلئے باعث مسرت ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی رہائی کیسے ممکن ہوئی اور کس نے کرائیچ مگر جس نے بھی مدد کی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ علی حیدر گیلانی تین سال تک دہشت گردوں کے قبضے میں رہے۔ اس لئے ان پر ہونے والا تشدد محسوس کرنا انتہائی مشکل ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ گیلانی خاندان کا صبر اور تحمل مثالی ہے۔ امید ہے کہ گیلانی خاندان واقعے سے نفسیاتی اور جذباتی اثر نہیں لے گا۔