اسلام آباد(یواین پی)حکومت کاملک بھرکے 13841ریلوے پلوں ‘سرنگوں کی انسپکشن کروانے کافیصلہ۔تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھرمیں ریلوے لائنوں پرموجود13841چھوٹے بڑے پلوں اورسرنگوں کی ازسرنوانسپکشن کروانے کافیصلہ کیاہے اور150خطرناک قراردئیے جانے والے پلوں کی فوری مرمت کی بھی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق رحیم یارخان سمیت ملک کے طول وعرض میں پھیلے ریلوے کے کل 13841پلوں کی تاریخ 80سے160سال پرانی ہے جن میں سے92پل ٹریس اور2115پل سٹیل جبکہ1849آرسی سی کنکریٹ کے بنے ہوئے ہیں جن میں خطرناک قراردئیے جانے والے پلوں میں ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خانپور تاسمہ سٹہ کے 3پل بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کے ریلوے لائنوں پرعباسیہ پل، حبیب کالونی پل، آدم صحابہ پل ، لیورپل سمیت دیگرپلوں کی حالت بھی خستہ حال ہے جبکہ ضلع کے متعددپھاٹک بھی گیٹس سے محروم ہیں جوکسی بھی ناخوشگوارحادثے کاسبب بن سکتے ہیں حکومت نے تمام ریلوے اسٹیشنوں کے حکام سے خستہ حال اورخطرناک پلوں بارے بھی رپورٹس طلب کرلی ہیں تاکہ ان کی بروقت مرمت کروائی جاسکے حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن حکام نے پلوں کی فہرستیں تیارکرناشروع کردی ہیں۔