گرڈ اسٹیشن فنی خرابی ،،تحصیل گوجرہ سمیت متعدد علاقوں کی بجلی منقطع

Published on May 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

Gojra
گوجرہ ( یواین پی) 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے مین ٹرانسفارمرمیں فنی خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ،تحصیل گوجرہ سمیت متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ،فنی خرابی دور کرنے کے لئے لاہور اور فیصل آباد سے ٹیمیں طلب کر لی گئیں شہریوں کو بجلی کی سپلائی متبادل ذرائع سے وقفہ وقفہ سے دی جارہی ہے فیسکو ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کو گرڈ اسٹیشن کے مین ٹرانفارمر میں فنی خرابی کے باعث علاقہ بھر کو بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی تھی اطلاع ملنے پر واپڈا کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر خرابی کو سرچ کرنا شروع کر دیا اور متعلقہ شعبہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا جس کے بعد ٹیکنیکل انجینئر ٹیموں نے نقائص دور کرنے کے لئے کام شروع کر دیا وپڈا حکام کے مطابق رات گئے تک خرابی دور کر کے بجلی بحال کر دی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes