ایم کیو ایم قائد کی جانب سے قیادت چھوڑنا مذاق بن چکا ہے : مصطفیٰ کمال

Published on May 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

01
کراچی (یواین پی) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ کراچی کی تباہی نہیں دیکھ سکتے تھے اسی لیے چلے گئے مگر اس شہر کی تباہی نے انہیں واپسی پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے قیادت چھوڑنے کے اعلان پر دلچسپ تبصرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے گولف کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا وہ کراچی کے لیے سوچتے تھے۔ بربادی دیکھی نہ گئی تو ملک چھوڑ دیا مگر تباہی دیکھ کر واپس آنا پڑگیا۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے قیادت چھوڑنا مذاق بن چکا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے لیے ہر چیز سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، دشمنیاں ختم کرنا ہونگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog