سعودی عرب کا ایرانی شہریوں کو حج کی اجازت سے انکار

Published on May 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

444
تہران(یواین پی)ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی نے کہا کہ سعودی عرب سے حج کے دوران ایرانی شہریوں کے انتظامات کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر برائے ثقافت اور اسلامی رہنمائی علی جنتی نے کہا کہ طویل مذاکرات کے بعد بھی سعودی حکام نے ایرانی شہریوں کے ویزے، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی مسائل کو حل کرنے کی تجاویز ماننے سے انکار کر دیا جب کہ ایرانی وزیرِ خارجہ حسین جبری انصاری نے بھی مذاکرات کی ناکامی کا الزام سعودی عرب پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ایرانی شہریوں کے حج نہ کرنے کی ذمے داری سعودی عرب پر عائد ہوتی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے اس حوالے سے نہ تو کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار کیا اورنہ ہی سرکاری سطح پر کوئی بیان جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے جنوری میں اہم شیعہ عالم شیخ النمر کو سزائے موت دی تھی جس پر سعودی حکام کا کہنا تھا شیخ النمر ملک میں فرقہ واریت اور تشدد کو فروغ دے رہے تھے۔ شیعہ عالم دین کی پھانسی کے بعد ایران میں مظاہرین نے سعودی سفارت خانہ جلا دیا تھا جس کے بعد ایران اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے جب کہ دونوں ممالک نے تہران اور ریاض میں تعینات اپنے اپنے سفیر بھی واپس بلالئے تھے، شام اوریمن کی صورت حال پر بھی دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ یاد رہے گزشتہ برس حج کے دوران منی میں حادثے کے دوران سیکڑوں عازمین حج جاں بحق ہوگئے تھے جس میں 460 سے زائد ایرانی عازمین بھی شامل تھے جب کہ مکہ مکرمہ میں بھی تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 100 سے زائد عازمین جاں بحق ہوئے تھے جس کی ذمہ داری ایران نے سعودی عرب پر عائد کی تھی۔ ایران کا کہنا تھا سعودی عرب کے ناقص انتظام کے باعث یہ حادثہ پیش آیا اور حج انتظامات ایک آزاد انتظامیہ کے حوالے کیا جائے تاکہ ایسے سانحات سے بچا جاسکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy