نجی نیوز ٹی وی چینل کی پانچویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

Published on May 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments

sal
جھنگ(یواین پی)پریس کلب میں نجی نیوز ٹی وی چینل کی پانچویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ پریس کلب میں نجی نیوز ٹی وی چینل کی پانچویں سالگر ہ کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔جس میں ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سید مسعود الحسن ترمذی نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ اس کے علاوہ صدر پریس کلب لیاقت علی انجم،جنرل سیکرٹری خرم سعید ،صدر یونین آف جرنلسٹ ارشد خان،سینئر صحافی آفتاب خان ترین ،سینئر صحافی محمد شفقت اللہ خان،سینئر صحافی قلب شاہ ،فیض احمدظفر ،نجی نیوز ٹی وی چینل کے نمائندگان کاشف علی اور آصف علی چوہان کے علاوہ عہدیداران پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ و ممبران نے شرکت کی۔معزز مہمانان نے نجی ٹی وی نیوز چینل کی انتظامیہ اور پوری ٹیم کو پانچویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی صحافتی میدان میں چینل کی انتظامیہ اور پوری ٹیم محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچاتی رہے گی۔تقریب کے آخر میں ڈی پی اوہمایوں مسعود سندھو اور سید مسعود الحسن ترمذی نے نجی نیوز ٹی وی چینل کے نمائندگان کے ساتھ پانچویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog