اسلام آباد(یوا ین پی)آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔تفصیلات کےمطابق پانامہ کے ہنگامہ سے لگنے والے آگ کو بجھانے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ٹیلی فونک رابطہ میں پاناما لیکس کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جے یو آئی کے سربراہ نے وزیرعظم کی ہدایت پر سابق صدر سے رابطہ کیا ہے۔اس رابطے میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اس حد تک نہ جایا جائے کہ کسی تیسری قوت کو مداخلت کا موقع مل سکے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ پر ہونے والے ہنگامہ کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے اگر سیاستدان یہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہے تو پھر اس سے تیسری قوت کو فائدہ ہوگا ۔