نوازشریف ترک صدر کی بیٹی کی شادی میں شریک‘ بطور گواہ دستخط کیے

Published on May 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

111
لاہور (یو این پی) وزیراعظم نواز شریف نے ترک صدر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردگان کی صاحبزادی کے نکاح میں گواہ کی حیثیت سے دستخط بھی کیے۔ وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کی خصوصی دعوت پر اہل خانہ سمیت ترکی کے دورے پر گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ترک صدر طیب اردگان کی خصوصی دعوت پر اہل خانہ کے ہمراہ استنبول پہنچے جہاں وہ ترک صدر کی صاحبزادی کی شادی میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے نکاح میں بطور گواہ شرکت کی جہاں انہوں نے ترک صدر کی صاحبزادی کے نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کئے۔دیگرگواہان میں ترک وزیراعظم داود اوغلو، لبنان کے سابق وزیراعظم سعدحریری، البانیہ کے وزیراعظم اور ترکی کے سابق صدر عبداللہ گل شامل تھے جبکہ وزیراعظم نوازشریف اور ترک صدر طیب اردگان کے اہل خانہ کاگروپ فوٹوبھی جاری کیاگیاہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题