الخیرفاؤنڈیشن نے تھر اوربدین میں 600کنویں تعمیر کردیے

Published on May 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

alkhair
لاہور(یواین پی) الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم کی خصوصی ہدایات پرسندھ کے ا ن مقامات پرجہاں ہر برس پانی اورخوراک اور کی کمی جبکہ گندے پانی کے استعمال سے مختلف بیماریوں کے نتیجہ میں معصوم بچے،خواتین اور ہرعمر کے لوگ ایڑیاں رگڑرگڑ کر موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں ،وہاں بیش قیمت انسانی زندگیاں بچانے کیلئے پینے کے صاف پانی کی مسلسل دستیابی کویقینی بنایا جارہا ہے۔اس سلسلہ میں ایک منظم پروگرام کے تحت سینکڑوں کنویں تعمیر کئے جارہے ہیں۔الخیرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھرپارکر ،مٹھی ،بدین ،کھوکھر پارکر ،اسلام کوٹ اورنگرپارکر کے مضافات میں اب تک 600پانی کے کنویں مکمل ہو چکے ہیں اوروہاں مقامی افراد کیلئے پانی بھی دستیاب ہے جبکہ عنقریب مزید 104کنو یں تعمیرہوجائیں گے ۔گذشتہ روزمٹھی اوربدین میں دس کنوؤں کی تکمیل پرایک پروقارتقریب میں ان کاافتتاح کیا گیا ۔الخیرفاؤنڈیشن کی پاکستان میں ٹرسٹی بیگم فوزیہ مبشر اورحیدرہمایوں خصوصی طورپر تقریب میں شریک ہو اورمقامی افرادکوامام قاسم کاپیغام پہنچایا ۔بیگم فوزیہ مبشر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ملکوں کے مستحق انسانوں کیلئے الخیرفاؤنڈیشن کاوجود اوراس کے چیئرمین امام قاسم کادم غنیمت ہے ۔ ان تمام ڈونرزحضرات کا صادق جذبہ بھی قابل قدر ہے جواپنے وسائل میں سے معاشرے کے محروم طبقات کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم انسانوں کوتخلیق کیاہے توحیوان بھی اس کی مخلوق ہیں۔ پینے کاصاف اورصحتمند پانی ہرجاندار کی بنیادی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دشت میں مقیم انسانوں اورحیوانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنیوالے اللہ تعالیٰ کوبیحد پسند ہیں۔جس روز ہمیں حقوق العباد کی سمجھ آگئی اس دن کے بعد دنیا میں کوئی انسان بھوکا یاپیاسا نہیں مرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ موت برحق ہے مگر پانی یاخوراک کی عدم فراہمی کے نتیجہ میں معصوم بچوں سمیت انسانوں کی اجتماعی اموات ناقابل برداشت ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes