جمہوری وزیراعظم نواشریف کا 40 مرتبہ پارلیمنٹ کا دورہ اور 70 بار بیرون ملک یاترا

Published on May 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 717)      No Comments

555
وزیراعظم کو حلف اٹھائے 1ہزارسے زائد دن گزر چکے ہیں لیکن صرف 40 دن پارلیمنٹ میں آنا گوارہ کیا
اسلام آباد (یو این پی) ملک کی ترقی اور اداروں کی مضبوطی کا راگ الاپنے والے جمہوری وزیراعظم نواشریف نے تین برسوں میں 40 مرتبہ پارلیمنٹ کو شرف بخشا اور 70 بار بیرون ملک یاترا پر رہے۔ملک کے جمہوری وزیراعظم نوازشریف 10 سالہ جلاوطنی کے بعد جون 2013 میں حلف اٹھانے پارلیمنٹ تشریف لائے اور اپنے خطاب میں اداروں کی مضبوطی اور قانون کی بالادستی کا دعویٰ کیا۔ حلف اٹھائے 1ہزارسے زائد دن گزر چکے ہیں لیکن ناظرین کو سن کر حیرانگی ہو کہ جناب وزیراعظم نے صرف 40 دن پارلیمنٹ میں آنا گوارہ کیا کیونکہ وزیراعظم 70 مرتبہ تو ملک میں ہی نہیں تھے۔ اس دوران وزیراعظم نے 5 اہم قومی امور پر خطاب کیا جن میں دھرنوں کے خلاف پالیسی بیان، پاک چین اقتصادی راہداری، عدلیہ اور جمہوریت کی بقا، نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب شامل ہیں۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ جمہوری وزیراعظم اگر پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں تو پانامہ لیکس کے معاملے پر ایوان میں آئیں اور اپنے ہونے کا ثبوت دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题