لاہور (یو این پی ) وہ چلے تو ہوائیں تھم جائیں ، مسکرائے تو بہار آجائے ۔ پلٹے تو شائقین دل تھام لیں ، خوبصورت مسکراہٹ اور دلفریب اداؤں والی بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ آج اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔ اداکارہ مادھوری کو شہرت فلم “تیزاب” سے ملی ۔ وہ ہر اداکار کے ساتھ جچتی اور ہر طرح کے کردار میں خود کو ڈھال لیتی ۔ “ہم آپ کے ہیں کون” میں مادھوری کی دلفریب مسکراہٹ چلبلے پن نے سب کا دل جیت لیا ۔ “رام لکھن” ، “ساجن” ، “کھل نائیک” اور “کوئلہ” ہر فلم میں مادھوری کی اداکاری کمال رہی ۔ نوے کی دہائی میں ڈانسنگ کوئین مادھوری کی شہرت بلندیوں کو چھونے لگی ۔ “دیوداس” کی چندر مکھی بن کر مادھوری نے لاکھوں دلوں کا چین لوٹا ۔”یہ جوانی ہے دیوانی” ، “ڈیڑھ عشقیہ” اور “گلاب گینگ” نے ثابت کر دیا کہ اداکارہ انچاس سال کی عمر میں بھی بالی وڈ میں جچتی ہیں ۔