اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم نوازشریف کے قومی اسمبلی میں خطاب پر مریم نواز بھی چپ نہ رہ سکیں، ٹویٹر پیغام میں کہنے لگیں وزیراعظم نے تمام باتوں کی وضاحت کر دی ہے ۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے قومی اسمبلی میں دھواں دھار خطاب پر ان کی صاحبزادی مریم نواز خاموش نہ رہ سکیں ۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپوزیشن پارٹی کو خوب لتاڑا ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے تمام سوالوں کے جوابات دے دیئےہیں جبکہ جواب آنے پر اپوزیشن ارکان سمیت سب حیران ہو گئےہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اب پوچھنے کو کچھ رہ نہیں گیا ۔