ریاض (یو این پی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ہم نے حج کیلئے کسی عازمین حج کو نہیں روکا ،ایران نے اپنے عازمین حج پر خودساختہ پابندی لگائی ۔تفصیلات کےمطابق سعودی کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدار ت ہوا ۔اجلاس میں حج2016سے متعلق کئے جانیوالے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں سعودی فرمانروا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب مقدس زمین پر آنے والے تمام ممالک کے عازمین حج کو ہمیشہ خوش آمدید کہتاہے ۔ہم عازمین حج کی خدمت کو سعادت سمجھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی کسی عازمین کو حج کرنے سے نہیں روکتے بلکہ ایران نے اپنے عازمین پر خوساختہ پابندی لگائی ہے ۔شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام عازمین حج کو روکنے پر اللہ کے سامنے جواب دہ ہیں ۔اس موقع پر سعودی کابینہ نے ایران کی طرف سے عازمین حج پر لگائی جانیوالی پابندی کی شدید مذمت کی گئی ۔