کراچی (یو این پی) منفرد موضوع پر بنائی گئی سائکوتھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ عورتوں میں مقبول ہونے لگی عورتوں کاپوش علااقوں میں واقع ملٹی پلیکس سینما میں پاکستانی فلم نہ ہونے پر سینماکی مینجمنٹ سے ہوٹل فلم لگانے کا بھرپور اظہار کر رہی ہیں کہ وہ فلم اسکرین پر لگائیں تفصیلات کے مطابق ہوٹل اپنے منفرد موضوع اور پرُاسرار ہونے کی بناء پر عورتوں میں مقبول ہونے لگی گزشتہ جمعہ سے لے کر اب تک کی کراچی میں صورتحال مناسب رہی مقامی سروے کے مطابق ۸۰ لاکھ سے زائد کا بزنس’’ ہوٹل‘‘ پہلے دن ہی کر چکی ہے پاکستان کے سب سے بڑے کیپری سینما کی مینجمنٹ کے مطابق ہوٹل فلم نے دیگر بھارتی فلموں کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ بزنس کیا ہے اور پیر کے روز تک یہ رجحان برقرار رہا۔ گزشتہ روز فلم اسٹار میرا نے لاہور کے سینما میں فلم اپنے فینز کے ساتھ دیکھی جن میں غیرملکی سیاح بھی شامل تھے اور انہوں نے فلم دیکھنے کے بعد کام کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ واقعی لیمیٹڈ ریسوسرز میں ایسی فلم کا بن جانا کامیابی کی ضمانت ہے۔ کراچی میں واقع ایٹرم سینما میں منگل شام ۴ بجے فلمسٹارمیرا ’’ہوٹل‘‘ فلم کراچی کی سیلربریٹیز کے ساتھ دیکھیں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں گیلانی،نشرین جان،نوید بلوچ،زبیر عبداللہ،نیہا نمایاں ہیں