چین ۔۔۔ آج کل فون چھننے پر سب سے زیادہ پریشانی اُس میں ڈیٹا اور کونٹیکٹس کو ری کوور کرنے میں لگتی ہے، مگر چین میں چور نے آئی فون چرانے کے بعد وکٹم کے ایک ہزار سے زائد کونٹیکٹس لوٹا دیے۔زُو بِن کو ڈائی سو پاؤنڈز مالیت کا آئی فون چوری ہو جانے کی پریشانی تو لگی ہی لگی ساتھ ہی اُس میں موجود تقریباََ ایک ہزار کونٹیکٹس کی بھی لگ گئی کہ وہ کیسے رِیکوور ہوں گے، مگر چار دِن بعد ہی زُو کو کونٹیکٹس مل گئے، لیکن گیارہ علیحدہ علیحدہ صفحات پر ہاتھ سے لکھے ہوئے۔مسٹر زُو کا کہنا ہے کہ فون چوری ہونے کے بعد دوست کے فون سے اِنھوں نے اپنے نمبر پر چور کو دھمکایا جبھی کونٹیکٹس اِن کومِل گئے، ورنہ نہ ملتے۔اب وہ سب سے یہی کہتے ہیں کہ جب بھی فون چوری ہو جائے تو بس ایسے ہی جانے نہ دیں، کیونکہ کبھی کبھی دھونس اور دھمکی کام بھی آ جاتی ہے۔