شہبازشریف کی جرمن زبان میں گفتگو،جرمن ماہرین کی خوشگوار حیرت

Published on May 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

555
لاہور(یو این پی )  وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے دوران جرمنی کے ماہر و ٹیم لیڈر ڈاکٹر جرگن ہرتیش اور دیگر اراکین کیساتھ منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے جرمن زبان میں بھی گفتگو کی۔ جرمن ماہرین نے وزیر اعلیٰ کو جرمن زبان میں بات چیت کرتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو جرمن زبان میں مکمل دسترس حاصل ہے اور ہم نے پہلے ہی سن رکھا تھا کہ شہباز شریف جرمن زبان میں روانی سے گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور آج ہم نے اس کا مشاہدہ بھی کر لیا ہے۔ وزیر اعلی نے جرمن زبان میں گفتگو کرتے ہوئے منصوبے پر پیشرفت اور چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش اور تصدیق کی رپورٹ کی تیاری میں جرمن ماہرین کی کارکردگی کی تعریف کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog