شب برات 22مئی کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

Published on May 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 643)      No Comments
555
اس سلسلے میں ملک بھر کی تمام بڑی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب منعقد کی جائیں گی
اسلام آباد (یوا ین پی) شب برات 22مئی بروزاتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی اس سلسلے میں ملک بھر کی تمام بڑی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں علماء کررام،خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔ اس سلسلے میں مساجد میں شب بیداری ہو گی اور فرزندان اسلام رات بھر نوافل، ذکر حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے۔ اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی، ملکی استحکام، امن وبھائی چارے، محبت و اخوت کے فروغ اور کشمیر وفلسطین کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme