سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا‘ بچے خوشی سے نہال

Published on May 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 568)      No Comments

1111
کراچی (یو این پی) سیکرٹری تعلیم سندھ نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ تعطیلات کے معاملے پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز دھڑوں میں تقسیم ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق صوبے میں موسم گرما کی چھٹیاں 30 مئی سے یکم اگست تک ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا۔ جمعرات کو سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو نے اچانک اس شیڈول میں تبدیلی کر دی جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 19 مئی سے 24 جولائی تک کرنے کا فیصلہ کیا گیااور اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔سیکرٹری تعلیم نے کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں تبدیلی کا فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا جس کا مقصد بچوں کو گرمی اور ہیٹ ویو سے بچانا ہے۔ چھٹیوں کا اعلان ہوتے ہی پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز بھی دھڑ وں میں بٹ گئی۔آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ فوری طورپر اسکولوں میں چھٹیاں کرنے کے فیصلے پر عمل کرنا ممکن نہیں۔ فیصلہ عجلت میں کیا گیا۔ ہم آئندہ منگل تک اسکولز کھولے رکھیں گےجبکہ آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ خالد شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے اسکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کیا ہے جو خوش آئند ہے اوراس پر عمل درآمد کرینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes