کراچی(یوا ین پی)کراچی کو کسی کی نظر لگ گئی، چند دھائیوں پہلے یہاں عظیم اور نامور شخصیات پیدا ہوتی تھیں، اب را کے ایجنٹ پکڑے جاتے ہیں،اس شہر کو پھر سے امن، محبت اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔ایم کیو ایم کو خیرباد کہنے والے مصطفیٰ کمال کی ایک اور پریس کانفرنس کے دوران انیس قائم خانی کا کہناتھا کہ پیر کو’کچھ اور دوست‘ ان کے قافلے میں شامل ہونے والے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدگی اختیار کرنے والا قافلہ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں ڈیفنس اسٹیڈیم پہنچا،سابق سٹی ناظم نے قومی پرچم لہراتے ہوئے کہا،سڑکوں اور پارکوں کی مرمت بعد کی بات ہے،وہ پہلے اُن بچوں کو بچائیں گے جن پر را کا ایجنٹ ہونے کا لیبل لگ گیا ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کبھی پاکستان کیلئے اچھے ذہن پیدا کیا کرتا تھا مگر یہ سلسلہ کئی دھائیوں سے ختم ہوچکا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کے اختتام پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح بھی کیا،اس موقع پر آتشبازی بھی کی گئی۔