لاہور ( یوا ین پی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے مصری طیارے کے حادثہ میں66افراد کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مصری عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے حادثے میں وفات پانے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔