ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے گی

Published on May 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

34c9d541ca826729c105f878792e4df2_XL
لاہور ( یوا ین پی) ملک بھر میں شب برات آج( اتوار ) کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ شب برات کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں خصوصی شب بیداری اہتمام کیا جائیگا اور فرزندان اسلام نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف نفلی عبادات ادا کریں گے ۔اس کے علاوہ ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرات، حمد و نعت اور درود وسلام کی روح پرور محافل کا بھی اہتمام کیا جائیگا جہاں علمائے کرام ، مشائخ عظام اور مذہبی دانشورشب برات کی فضیلت اور امت مسلمہ کے لئے اس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ اس بابرکت رات اہل ایمان رب کائنات کے حضور سربسجود ہو کر توبہ و استغفار، اپنے اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت اور صحت و تندرستی کے لئے دعائیں مانگتے ہیں۔ اس کے علاوہ شب برات کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ نفلی روزہ بھی رکھتے ہیں۔ شبِ برات میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خود بھی شبِ بیداری کی اور دوسروں کو بھی شبِ بیداری کی تلقین فرمائی ۔ یہ رب کریم کی رحمتوں کے نزول کی اور دعاؤں کے قبول ہونے کی رات ہے،یواین پی کے مطابق اس لیے اس رات کو مغفرت اوررحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے،شبِ برات کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے بے شمار لوگوں کی بخشش فرما دیتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔شب برات کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے بھی انتظامات کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes