پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بلاول بھٹو کی قیادت میں سر خرو ہو گی ۔ سردار غلام صادق

Published on May 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

AK
ہجیرہ ( یواین پی) سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق نے رکڑ، پنیالی اور دیگر مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے نظریے، اصولوں اور جدوجہدکی بنیاد پر آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست دے گی۔ ن لیگ وفاق میں حکومت میں رہتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور بھارت کے لئے نرم انتہائی نرم گوشہ کشمیری عوام کے لیئے کسی سازش سے کم نہیں۔ سردار غلام صادق نے کہا کہ سیاست ایک مسلسل عمل ہے اور پیپلز پارٹی جہد مسلسل پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بلاول بھٹو کی قیادت میں سر خرو ہو گی ۔ پیپلز پارٹی برادری ازم سے بالاتر ہو کرعوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور کشمیر بھرکی تمام برادریاں پیپلز پارٹی کا گلدستہ ہیں۔ غریب عوام ، پسہ ہوا طبقہ ، مزدور ، کسان اور طلباء پیپلزپارٹی کی ریڑ کی ہڈی ہیں۔ کشمیر کونسل کے الیکشن پر واویلا کرنے والے آج یہ تسلیم کریں کہ پیپلز پارٹی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی انصاف کے تقاضوں کو مانتی ہے اور پورا بھی کرتی ہے۔ میرا حلقہ انتخاب میں عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور گزشتہ ساڑھے ۴ سالوں میں حلقے میں تعمیر و ترقی اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوششیں کی۔ آج میرے مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پچھلے ساڑھے ۴ سالوں میں ترقی کی رفتار اور میگا پروجیکٹس گزشتہ ۵۰ سالوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ ن لیگ کو آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز، یونیورسٹیاں جیسے پروجیکٹس ہضم نہیں ہورہے جو وتنقید برائے تنقید اور عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ سیاست کا مقابلہ سیاست اور ووٹ سے کیا جائے پیپلز پارٹی عوام کی عدالت میں سب کو چیلنج کرتی ہے۔ آزاد کشمیر میں ن لیگ اقتدار کا خواب تو دیکھ سکتی ہے مگر عوامی حمایت نہیں حاصل کر سکتی۔ میں ایک بار پھر آزاد کشمیر کی قیادت سے کہتا ہوں کہ آنے والے عام انتخابات میں ن لیگ کی کمزوری پانامہ لیک کو اشو نہ بنایا جائے ہم لوگوں کے دلوں کو مسخر کریں گے اور بھٹو شہید اور بی بی شہید کے وژن کے مطابق ن لیگ کو شکست دیں گے۔ اس موقع پر باشمول مسلم لیگ ن دوسری جماعتوں سے مستفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے مقرریں نے کہا کہ ہم حلقہ کے اندر ساڑھے۴ سال کی ترقی کالجز ، سکولز، باشمول سڑک جات کی بنیاد پر سردار غلام صادق کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور آئندہ سردار غلام صادق خان کو پھر ایک مرتبہ شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا بھائی چارے اور عوامی خدمت کا جذبہ انسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت پہلے سے پیپلز پارٹی میں شامل ہو جانا چاہیے تھا۔ مکمل حمایت کرنے والوں میں صوبیدار محمد شفیق، صوبیدار محمد وزیر، صوبیدار محمد ممتاز حسین، صوبیدار محمد نصیر، طالب قریشی، مصور اعوان شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题