پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Published on May 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

2222
لاہور (یو این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔تفصیلات کےمطابق پنجاب میں کچھ روز تک جاری شدید گرمی کی لہر کے بعد مختلف شہروں میں کہیں ہلکی توکہیں طوفانی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔صوبائی دارالحکومت لاہور ،فیصل آباد و گردونواح میں ہلکی جبکہ گوجرہ اور ننکانہ میں طوفانی بارش سے ایک بار جل تھل ہوگئی جس سے گرمی کی چھٹی ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پنچاب کے کئی شہروں میں بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes