لاہور(یو این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور والو !جمہوریت بیوہ ہو نے والی ہے، اپوزیشن کے ٹی او آرز سے کوئی پیچھے ہٹا تو ٹانگیں توڑ دی جائیں گی۔لاہور میں کسانوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج بدقسمتی سے ملک پر جھوٹوں کی حکومت ہے، کسان کوسستی بجلی اور پانی نہیں مل رہا جبکہ حکمرانوں کے بیٹے جس چیز کو بھی ہاتھ لگاتے ہیں وہ سونا بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بیوہ ہونے والی ہے، اگر کوئی اپوزیشن کے ٹی او آرز سے پیچھے ہٹا تو ٹانگیں توڑ دی جائیں گی۔