اسلام آباد دوسرے ، خیبرپختونخوا تیسرے اور سندھ چوتھے نمبر پر رہا۔ غیر سرکاری تنظیم نے رپورٹ جاری کر دی
لاہور(یو این پی)اسکولوں میں بہترین سہولتیں۔ پنجاب پھر پہلے نمبر اسلام آباد دوسرے نمبر پر۔ غیر سرکاری تنظیم “الف اعلان ” نے تعلیمی درجہ بندی جاری کر دی ۔ سہولتوں میں خیبرپختونخوا تیسرے اور سندھ چوتھے نمبر پر ہے۔ تعلیمی درجہ بندی کے لحاظ سے اسلام آباد کی پہلی پوزیشن ۔ آزاد کشمیر کا نمبر دوسرا اور پنجاب کا تیسرا ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان چوتھے نمبر پر ہے ۔ خیبر پختونخوا پانچویں اور سندھ چھٹے نمبر پر ہے۔ تعلیمی لحاظ سے پہلے 10اضلاع میں پنجاب کے 6 اضلاع شامل ہیں۔ بنیادی سہولتوں کے حوالے سے پہلے 17 اضلاع کا تعلق پنجاب سے ہے۔ اسکول انفرااسٹرکچر میں پنجاب کا اسکور 89.42 رہا۔ اسلام آباد کا اسکور 86.60۔ خیبر پختونخوا کا 71.10 اور سندھ کا اسکور 43.57 رہا۔