لاہور(یواین پی)خادم اعلیٰ پنجاب کا روٹ کلیئر نہ ہونے پر تین پٹرولنگ افسروں اور دو وارڈنز کو معطلی کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی اجلاس میں شرکت کےلئے پنجاب اسمبلی پہنچے۔ ایوان کی کارروائی دیکھی اور پھر واپسی کےلئے نکلے تو انہیں روٹ کلیئر نہ ملا۔ بس شامت آ گئی بیچارے ٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ افسروں کی۔روٹ کلیئرنہ کرانے والے تین پٹرولنگ افسروں اور دو وارڈنز کو معطل کر دیا گیا۔ معطل ہونے والے دو وارڈنز میں عادل اور صبیح اللہ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین پٹرولنگ افسروں کو بھی روٹ کلیئر نہ کرانے کی سزا دی گئی ہے۔چیف ٹریفک پولیس افسر طیب حفیظ چیمہ تین پٹرولنگ افسروں کو معطل کرنے کے احکامات سے ہی مکر گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف دو ٹریفک وارڈنز کو معطل کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا روٹ کلیئرنہ ہونے پر ماضی میں چیف ٹریفک پولیس افسر کیپٹن ریٹائرڈ چوہدری سہیل کو او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔گا۔