نئی دلی میں بدبخت بیٹی کا 85 سالہ والدہ پر تشدد

Published on May 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

6
نئی دلی (یو این پی)  بھارت میں انسانیت نام کی کوئی چیز باقی نہیں بچی۔ دلی میں خاتون نے پچاسی سالہ والدہ پر تشدد کی انتہا کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج پر ہر صاحب دل تلملا کر رہ گیا۔ انسانیت مر گئی یا خون سفید ہو گیا بھارت میں خاتون نے معمر والدہ پر تشدد کی انتہا کر دی۔ سماجی میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ساٹھ سالہ خاتون پچاسی سالہ معمر والدہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور ہمسائے خاتون کو برا بھلا کہہ رہے ہیں لیکن وہ کسی کی سننے کو تیار نہیں۔ پولیس کے مطابق معمر خاتون اپنی بیٹی کے خلاف کوئی بیان دینے کو تیار نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题