انتخابی اصلاحات کے بغیر شفا ف الیکشن ممکن نہیں، نواب زادہ محسن

Published on May 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

Capture
ناقص انتخابی سسٹم کی وجہ سے الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے،احمد رضا قصوری
اسلام آباد( یواین پی) ڈیولوشن ٹرسٹ فار کمیونٹی ایمپاور منٹ اور ڈرج گروپ کے زیر اہتمام گذشتہ روز ضلعی کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں اے این پی ولی گروپ کے رہنماء نواب زادہ محسن علی خان، بیرسٹر احمد رضا قصوری، چیئرمین یو سی کھنہ ڈاک ملک وسیم ثناء، ملک عظمت علی خان، رہنما پیپلز پارٹی پیر سید چراغ الدین شاہ، خواجہ خلیل احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ اے این پی ولی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر نواب زادہ محسن علی خان نے کہا کہ ڈی ٹی سی ای کی انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے کوشش قابل تحسین ہے ۔عوام میں جب تک انتخابات کے حوالہ سے شعور پیدا نہیں ہو گا ملک میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔ تقریب سے احمد رضا قصوری نے کہا کہ ناقص انتخابی سسٹم کی وجہ سے الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے۔ جب تک شفاف انتخابی عمل کی بنیاد نہیں رکھی جاتی اس وقت تک شفاف انتخابات کا عمل نا ممکن ہے تقریب سے احمد عبداللہ، پیر سید چراغ الدین شاہ، ملک عظمت علی خان اور خواجہ خلیل احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور فافن کی سفارشات سے اتفاق کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy