ممبئی ۔۔۔ بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کا کہنا ہے کہ فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ میں نصیرالدین شاہ کے مد مقابل رومانوی مناظر کی عکس بندی کے دوران انہیں کافی ہچکچاہٹ محسوس ہوئی۔ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مادھوری ڈکشت کا کہنا تھا کہ نصیر الدین شاہ قدرتی اداکارہ ہیں، وہ ادکاری کے دوران اپنے چہر کے تاثرات اور آنکھوں کو استعمال کرنے میں ماہر ہیں، فلم میں رومانوی مناظر کی عکسبندی کے دوران بھی انہوں نے جس طرح سے اپنی آنکھوں سے جذبات کا اظہار کیا اس کے سامنے وہ ٹھہر نہیں پائیں،اس لئے جب بھی ان کے ساتھ کوئی جذباتی منظر پکچرائز کیا تو انہیں بہت شرم محسوس ہوئی لیکن مجموعی طور پر انہیں نصیر الدین کے ساتھ کام کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ کہ فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ 2010 کی بلاک باسٹر فلم ’’عشقیہ‘‘ کی سیکیول ہے جس میں مادھوری ڈکشت بیگم پارا کا کردار جب کہ ان کے ساتھ مرکزی کردار نصیرالدین شاہ ادا کررہے جب کہ ارشد وارثی اور ہما قریشی بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔