تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر

Published on May 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

Tahir
گوجرہ ( یو این پی) سچا تاجر قیامت کے دن نبیوں صدیقین میں ہو گا دیانتدار ان تجارت کو پیارے نبی نے پسند فرمایا اور تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر نے مقامی میرج ہال میں کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ نا صرف ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے ٹیکسوں کی بروقت ادئیگی کر کے مثبت کردار ادا کیا ہے بلکہ ہر آڑھے وقت میں حکومت اور انتظامیہ کے لئے معاونت بھی کی ہے انہوں نے نو منتخب عہدیداران کریانہ مرچنٹس کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس عظم کا اظہار کیا کہ وہ مستحکم ملکی معیشت کے لئے اپنا کردار اد ا کریں گے تقریب کے اختتام میں چیف ایگزیکٹیو کریانہ مرچنٹس و ہر دلعزیز تاجر رہنما چودھری خالد محمود نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر کریانہ مرچنٹس کے نو منتخب صدر میاں محمد عثمان ،جنرل سیکرٹری اظہر الدین بابر اور سینئر نائب صدر میاں اظہار الحسن سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ،تقریب میں ضلع بھر سے انتظامی افسران ،تاجر ،صحافی ،وکلاء و دیگر مکاتب فکر کے کثیر افراد نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes