اسلام آباد (یو این پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ایئرچیف نے وزیرخزانہ سے نوازشریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اوران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا ۔ایئرچیف نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی جبکہ اسحاق ڈار نے ایئر چیف کا پیغام وزیراعظم تک پہنچا دیاہے۔