سب سے پہلے ہم پاکستانی اور پھر ملک ہیں ،ہم ان تھک کوششوں سے ملک برادری کو مہذب دنیا کا حصہ بنائیں گے،تحصیل جنرل سیکرٹری شفقت اللہ
جھنگ(یواین پی)ورلڈ ملک کنفیڈریشن یوتھ ونگ تحصیل باڈی کیلئے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز ہوا تقریب میں یوتھ ونگ فیصل آباد ڈویژنل باڈی فیصل آباد کے صدر ملک محمد علی کامریٹ ،سینئیرنائب صدر ملک گلزار ، ڈسٹرکٹ صدر یوتھ ونگ سردار محمد عبداللہ ملک اور ضلعی نائب صدر یوتھ ونگ ملک منظر نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کی صدارت ڈویژنل باڈی فیصل آبادکے عہدیداران کی ایما پر ڈسٹرکٹ صدر سردار محمد عبد اللہ ملک نے کی اجلاس میں ضلعی صدر ڈبلیو ایم سی ملک عبداللہ نے تحریک و تنظیم کے اغراض و مقاصد اور منشور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تنظیم بنانے کا مقصد صرف پوری دنیا میں ملک برادری کو ایک فورم پر لانا ہے اور ملک برادری کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدو جہد کرنا ہے جس کیلئے ڈبلیو ایم سی کے عہدیدار ا ورممبر عرصہ دس سال سے دن رات محنت کر رہے ہیں ،نو منتخب تحصیل سر پرست ملک عبدالشکور نے کہا کہ تنظیم کے منشور کے مطابق اپنی انتھک کوششوں سے ملک برادری کی ترقی کیلئے دن رات محنت کریں گے اور معاشرے میں موجود ملک برادری میں افلاس اور غربت کا خاتمہ کیلئے لائحہ عمل عنقریب وضع کر کے کام شروع کر دیں گے۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے تحصیل سر پرست اعلیٰ دوئم ملک مختار عاصم نے کہا کہ ملک برادری کا یکجا ہونا ہمارے مستقبل کے روشن ہونے کی علامت ہے ہم تمام ممبران اور عہدیداران کو ساتھ لے کر ملک برادری کی ہر ممکن خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں جسکو انجام دینے کیلئے انشا ء اللہ ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔نومنتخب تحصیل صدر ملک سلیم نے اجلاس میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فارم پر ملک برادری کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ بے لوث خدمت گزاری ہمار مشن اولین ہو گا اور اس کیلئے ہم ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔تقریب حلف برداری کے اجلاس میں معروف کالم نگار و صحافی اور نو منتخب تحصیل جنرل سیکرٹری ڈبلیو ایم سی ملک شفقت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہم پاکستانی اور پھر ملک ہیں ،ہم اپنی ان تھک کوششوں سے ملک برادری کو مہذب دنیا کا حصہ بنائیں گے ملک برادری کو یکجا کرنے کی اشد ضرورت تھی جسکے لئے ہم ڈبلیو ایم سی کے سرگرم کارکنوں کے انتہائی مشکور ہیں اور انشا ء اللہ ہم بھی اپنی جی توڑ لگن و محنت سے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ورلڈ ملک کنفیڈریشن کا مقصد غربت ،افلاس اور دکھی ملک برادری کی ہر میدان میں خدمت کرنا ہے جو کہ نہایت قابل تحسین عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب انشا ء اللہ تحصیل سطح پر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سرکاری ڈسپنسریاں لگائی جائیں گی جس سے ہر برادری سے تعلق رکھنے والے غریب لوگ مستفید ہو سکیں گے ۔ان کے علاوہ اجلاس میں نو منتخب نائب صدر ملک نصراللہ ،فنانس سیکرٹری ملک سیف اللہ ،سیکرٹری نشرو اشاعت ملک سلیم ڈون ،جوائنٹ سیکرٹری ملک عدنان نے اپنے اپنے منصب کیلئے حلف اٹھایا ۔نومنتخب عہدیداران سے حلف ضلعی صدر ڈبلیو ایم سی سردار محمد عبداللہ ملک نے لیا آخر میں تنظیم کی کامیابی کیلئے دعا ئے خیر کی گئی ۔