بہترین اداکارہ کے لیے دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور کنگنا رناوت میں سخت مقابلہ

Published on May 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

pdممبئی … انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی یعنی آئیفا ایوارڈز میں جہاں سلمان خان اور رنویر سنگھ کی فلموں کے درمیان ٹکر ہے وہیں بہترین اداکارہ کے لیے دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور کنگنا رناوت میں سخت مقابلہ ہے۔اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ اس بار سلمان خان نے آئیفا میں شرکت کرنے کے لیے حامی بھر دی ہے۔ان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کو سات درجوں میں نامزد کیا گیا ہے اور ’باجی راؤ مستانی‘ کو آٹھ درجوں میں نامزدگی ملی ہے جب کہ دپیکا کی فلم ’پیکو‘ کو چھ زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔ دپیکا پڈوکون کو اگر دو فلموں ’پیکو‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ میں اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے وہیں پریانکا چوپڑا کو ’باجی راؤ مستانی‘ میں معاون اداکارہ جب کہ ’دل دھڑکنے دو‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے زمروں میں نامزدگی ملی ہے۔اداکاروں میں مقابلہ رنویر سنگھ، سلمان خان اور امیتابھ بچن میں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题