وسائل اور آبادی میں توازن پیدا کرنا وقت کا تقاضا ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی رانا سلیم احمد

Published on May 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

veh
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ وسائل اور آبادی میں توازن پیدا کرنا وقت کا تقاضا ہے آبادی کا بے ہنگم اضافہ بہتر منصوبہ بندی میں بڑی رکاوٹ ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ،ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ،ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر، ڈسٹرکٹ یونٹ منیجر پلان پاکستان عمران جاوید،پی آر ایس پی کے توقیر اکرام ، ڈاکٹر احمد نواز،چودھری محمد اسلم نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا سلیم احمد نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی عوام میں بچوں کے درمیان مناسب وقفہ کا شعور اجاگر کرے اور ماں اور بچے کی صحت ے بارے میں لوگوں کو آگاہی دے انہوں نے کہا کہ ہمیں روایتی طریقوں سے ہٹ کر بہبود آبادی کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے وسائل کا بہترین استعمال اس وقت ہی ممکن ہے جب ہم وسائل اور آبادی میں توازن قائم کر کے اسے برقراررکھنے میں کامیاب ہوں گے ڈی سی اورانا سلیم احمد نے کہا کہ مفت طبی کیمپ کا محکمہ صحت اور پلان پاکستان کے اشتراک سے انعقاد کر کیان کیمپوں کو آگاہی کا ذریعہ بنایا جائے جبکہ خاندانی منصوبہ بندی کے قائم کردہ مراکز کو بھی زیادہ فعال کیا جائے جو اپنے علاقہ میں عوام کو اس بارے میں مفید معلومات فراہم کرے اجلاس کے دوران ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے شرکاء اجلاس کومحکمہ کی کارکردگی اور کاوشوں سے آگاہ کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题