اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سب سے سینئر وزیر چوہدری نثار علی خان اجلاس سے غائب رہے۔ذرائع کے مطابق سینئروزیر ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ اچھا محسوس نہیں کررہے ہیں۔دونوں وزراء کےدرمیان اختیارت کی سرد جنگ جاری ہے۔سینیر وزیرچودھری نثار علی خان کابینہ اجلاس میں شریک نہیں تھے۔ ذرائع مسلم لیگ ن نے بتایا کہ چودھری نثآر کی غیر حاضری کو وزیراعظم نے شدت سے محسوس کیا۔وزیراعظم نواز شریف نے ان کی غیر موجودگی کا اشارہ بھی دیا جبکہ چودھری نثار علی خان کابینہ اجلاس کے وقت نادرا ہیڈ کوارٹر ز میں اجلاس کی صدارت کررہےتھے۔