اے این پی کے رہنما ملک نور خان مستعفی ہو کر پی ٹی ائی میں شامل

Published on June 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

033
 پشاور(یو این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک نور خان مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پی ٹی ائی خیبر پختوخوا کے جنرل سیکرٹری خالد محسود، ممبر صوبائی اسمبلی مینہ ناز اور پی ٹی ائی کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک نور خان وزیر نے کہا کہ زمانہ طالب علمی سے اے این پی میں تھا لیکن اس نے فاٹا کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا چونکہ انتہائی پسماندہ اور آفات زدہ ہے اور اس کی جانب خصوصی توجہ کی ضرورت ہے موجودہ حالات میں پی ٹی ائی کے علاوہ کوئی بھی فاٹا کے عوام اور انصاف کی با ت نہیں کرتے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مینہ ناز نے نور خان کو پی ٹی ائی میں شرکت پر مبارک باد کہتے ہوئے کہا صوبائی حکومت تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے متعدد اداروں میں اصلاحات کی گئی ہیں اور عوام بہت جلد ان اصلاحات کے ثمرات پا ئینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog