وہاڑی(یواین پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو وہاڑی رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران پنجاب حکومت عوام الناس کو سستے داموں اشیائے خوردونوش مہیا کریگی تاجر برادری بھی ماہ مقدس اس حوالہ سے اپنا کردار ادا کرے یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کے اشیائے خورد و نو ش کی قیمتوں کا جائزہ لے کر تاجر تنظیموں کے عہدیداروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا اجلاس میں دال چناباریک 124روپے فی کلو، دال چنا مو ٹی 126روپے فی کلو ، ، دال مونگ دھلی ہوئی128روپے فی کلو ، دال مو نگ بغیر دھلی اوپن مارکیٹ کے مطابق ، دال ما ش دھلی درآمد شدہ 244روپے فی کلو ، دال مسور باریک138روپے فی کلو، دال مسور موٹی126روپے فی کلو ،مسور ثابت120روپے فی کلو، بیسن 126روپے فی کلو ، چنا سفیدلوکل (موٹا) 160روپے فی کلو ، چنا سفیدلوکل (باریک)136روپے فی کلو ، چناسیاہ لوکل (موٹا)112روپے فی کلو ،چنا سیاہ لوکل باریک108روپے فی کلو، سرخ مرچ پسی ہوئی230روپے فی کلو ، چاول سپر با سمتی نیا68روپے فی کلو ،پرانا سپر باسمتی چاول80روپے فی کلو، چاول (اری )38روپے فی کلو، گوشت بڑا 270روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا500روپے فی کلو، روٹی 100گرام وزن5روپے فی عدد ، نان اورخمیری روٹی سو گرام 7روپے فی عدد،دودھ 60روپے فی لیٹر ، دہی 65روپے فی کلو ، چینی 62روپے فی کلواور سوجی میدہ کی قیمت 42 روپے فی کلو اور ایرانی کھجور154روپے فی کلو،آٹا20کلو کا تھیلا عام مارکیٹ میں 620 روپے میں فروخت ہو گا تھیلا اورنج کلر کا ہو گا رمضان بازاروں میں سبز رنگ کا 10کلو گرام کا آٹا کا تھیلا 290روپے میں فروخت ہو گا رمضان بازاروں میں چینی پنجاب حکومت کی طرف سے55روپے فی کلو میں فروخت ہو گی جبکہ برف کی قیمت 5روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے آٹا محکمہ خوراک کی طرف سے مقر ر کردہ نرخوں کے مطابق، گھی کے مختلف برانڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں پر فروخت ہوں گے جبکہ رمضان بازاروں میں یہ اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت دو روپے فی کلو سستی دستیاب ہونگی جبکہ گھی رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت10روپے فی کلو سستا ہو گا اے ڈی سی نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریٹ لسٹیں اپنی دکان میں نمایاں مقام پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں پر اشیاء فروخت کریں اجلاس میں سرکاری افسران تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی