فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا وتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکے دست حق پر ایک اور مسیح خاندان نے قبول اسلام کی سعادت حاصل کرلی ہے،حبیب کالونی شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے یوسف مسیح نے صدیقی لاثانی سرکارکی مذاہب ومسالک کی تفریق سے بالاترہوکرفلاح انسانیت اوراسلام کی حقیقی روح کیمطابق فروغ اسلام کیلئے جاری شاندارکاوشوں سے متاثر ہوکراسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی ہے،ان کانیااسلامی نام محمد یوسف رکھاگیا ہے۔مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے نومسلم کیلئے راہ حق پر استقامت کی دعا کی اوراس موقع پر کہاکہ مختلف مذاہب ومسالک سے تعلق رکھنے والے اورروحانیت کو تسلیم نہ کرنیوالے لاکھوں لوگ لاثانی سرکارسے نسبت اختیار کرکے فیض یاب ہورہے ہے۔
nice dr khurram shaib