کراچی: (یواین پی) غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ایس 106 کے ضمنی انتخابات ایم کیو ایم کے محفوظ یار خان 11972 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کی نصرت انوار 715 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ پی ایس 117 میں بھی ایم کیو ایم کا امیدوار کامیاب ہوا۔ قمر عباس 11300 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پیپلز پارٹی کے جاوید مقبول بٹ 1335 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 22 نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی کے عبدالستار راجپر 35 ہزار 380 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ن لیگ کے عارف مصطفیٰ جتوئی 28 ہزار 820 ووٹ حاصل کیے۔