لاہور (یواین پی)لاہور مال روڈ پر نرسز کا دھرنا دو دھڑوں میں تقسیم ہو گیا۔ ینگ نرسز کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رکھنےکا اعلان جبکہ سینئر نرسز نے حکومت سے مذکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا۔ ینگ نرسز نے مشیر صحت سے کئے جانے والے مذاکرات کو رد کر دیا۔ ٹائم فریم دینے سے بات نہیں بنے گی۔ ینگ نرسز نے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے تک مال روڈ پر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ینگ نرسز نے میو اسپتال ایمرجنسی بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔ دوسری جانب سینئر نرسز نے رات گئے مشیر صحت سے ہونے والے مذکرات پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انتظامیہ نے ایک ماہ میں سروس سٹرکچر اور تین ماہ میں ہیلتھ رسک الاؤنس پر لائحہ عمل بنانے کا وعدہ کیا ہے۔